جموں//جے ایم سی کی سالڈ ویسٹ منیجمنٹ ٹیم نے گھر گھر جاکر لو گوں کو سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے متعلق بیداری پیدا کرنے کیلئے ایک ہمہ گیر مہم چلائی ہے۔اسی مہم کے تحت سالڈ ویسٹ منیجمنٹ ٹیم نے لنگر،دیلی ،چھنی ،جموں میںلوگوں کو اس مہم کی جانکاری دی۔سالڈ ویسٹ منیجمنٹ ٹیم کے رضاکار رومت کمار نے لوگوں کو بتایا کہ کس طرح سے ویسٹ سے کمپوزٹ تیار کی جاتی ہے۔لوگوںنے ٹیم کو نہایت ہی غور سے سُنا اور ایسے مفید پروگرام کو اپنے گھروں تک لیجانے کے ارادہ کا اظہار کیا۔اس موقعہ پر لوگوں کو نیلا اور سبز رنگ کے ڈبے دکھائے گئے ،تاکہ اسے میں علحیدہ علحیدہ کوڑا کرکٹ اکٹھا کیا جا سکے۔جے ایم سی کی ٹیم نے یہ پہل لوگوں کے برتائو میں بدلائو لانے کیلئے کیا تھا ۔نوڈل افسر SWM JMCڈاکٹر ظفر اقبال نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں میں کمپوزٹ تیار کریں اور اگر اس سلسلہ میں مدد کی ضرورت ہوگی تو جے ایم سی اسکے لئے مدد کرنے کے لئے ہر ہمشہ تیار رہے گی۔