جموں //جموں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے دریائے توی کے تین مختلف مقامات مورخہ13اپریل سے15اپریل2019 تک لگاتار تین دنوں تک منعقد کیا جارہا بیداری پروگرام اختتام پذیر ہوا ۔پروگرام کے تحت 12 اشخاص کو پھولوں کا الگ کرنے کے لئے تعینات کیا گیا تھا ۔ اس کام میں جے ایم سی کو متعدد تنظیموں جیسے کہ محکمہ ماحولیاتی سائنس ،جموں یونیورسٹی ،جے اینڈ کے ریاستی پولیوشن بورڈ،این جی او دشا، اور این جی او توی آندولن کا تعاون حاصل تھا۔اس موقعہ پر جموں کے عوام سے درخواست کی گئی کہ وہ پالی تھین کا استعمال کرنے سے اجتناب کریں ، جس سے کرہ ارض کو خطرہ لاحق ہے۔عوام کا رد عمل موافق تھا ۔پھولوں کو علحیدہ کرنے کے بعد ماڈرنائزڈ ٹیمپو لیا گیا۔بیداری پروگراموں کے دوران جے ایم سی اور پولیوشن کنٹرول بورڈ کے اہلکار اس دوران موجود رہے۔