عظمیٰ نیوزسروس
جموں//سٹیٹ ٹیکسزمحکمہ نے ایڈیشنل کمشنرسٹیٹ ٹیکسزنمرتاڈوگرہ کی قیادت میں جموں میں لگائے گئے ناکوں کا اچانک معائنہ کیا۔دورے کے دوران نمرتاڈوگرہ نے سٹیٹ ٹیکس افسرڈاکٹرسونیکاسودان کی سربراہی میں ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔اینفورسمنٹ سینٹرل جموں نے اپریل2023سے دسمبر2023تک جی ایس ٹی ان وئوئسز اورای بلزکومعقول طور ساتھ نہ رکھنے پرخلاف ورزی کنندگان سے 2کروڑ1لاکھ روپے جرمانہ وصول کیا۔اینفورسمنٹ مہم کے دوران 2.1کروڑروپے جرمانہ جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں53فیصدزیادہ ہے،کے علاوہ368گاڑیوں کوضبط کیا اور 103108ای ۔وے بلزکی تصدیق کی گئی۔اس دوران سنگ مرمر،گرنائیٹ، دھات کے ٹکڑے ،ٹی ایم ٹی بارز اورالیکٹرانک اشیاء پرجرمانہ عائد کیاگیا۔ڈپٹی کمشنراینفورسمنٹ سینٹرل جموں نے کمشنرسٹیٹ ٹیکس رشمی سنگھ کی ہدایت پرمختلف ٹیمیں سٹیٹ ٹیکس افسرسونکاسودان،چندرموہن،رومی جموال ،نریش کول ،سریندرگپتااورسنیل گپتاکی قیادت میں تشکیل دیں ۔