جموں //جموں ۔پونچھ پارلیمانی حلقہ کے لوک سبھا ممبر جگل کشور شرما نے پارٹی کے سینئر لیڈروں کے ہمراہ حلقہ وجے پور کے موضع وسانکھاہ موڑ کا دورہ کیا اور وہاں مغربی پاکستان کے رفیوجیوں کی جانب سے منعقدہ عوامی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں مغربی پاکستان کے رفیوجیوںنے بھاری تعداد میں ایم پی کا والہانہ خیر مقدم کیا اور انہیں دوسری مرتبہ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے پر مبارک باد دی۔جگل کشور نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے لوگوں کی جانب سے انہیں حمایت دینے اور بی جے پی کے امید وار کو کامیاب بنانے میں اپنا ووڈ ڈالنے پر انکا شکریہ ادا کیا ۔انہوںنے کہا انکے نریندر مودی اور بی جے پی ،یں اعتماد سے وہ دوسری مرتبہ لوک سبھا کیلئے منخب ہوئے۔جگل کشورنے کہا کہ انہوں نے مغربی پاکستان کے رفیوجیوںکے لئے کافی کام کیا اور کہا کہ انکی جانب سے انہیں شہریت کے حقوق دینے کیلئے کافی کوششیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نریندر مودی بہتریں وزیر اعظم ہیں ،جنھوں نے مغربی پاکستان کے رفیوجیوں کے حق میں بہت سے فیصلے لئے ہیں۔مغربی پاکستان رفیوجی ایکشن کمیٹی کے صدر لبھا رام اور بی جے پی کے سینئر لیڈر ہربنس سنگھ نے ایم پی کو انکی دوسری مرتبہ کامیابی حاصل کرنے پر مبارک باد دی ۔کمیٹی کے نائب صدر سکھدیو سنگھ منہاس، جنرل سیکرٹری سردار جسونت سنگھ ،شکتی سنگھ ،شکتی شرما ، درشن لعل ، بی جے پی مہلا مورچہ کی سنتوش کماری و دیگران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔