دبئی/یواین آئیٹینس کی دنیا کے عظیم کھلاڑی اور سابق ورلڈ نمبر ون نوواک جوکووچ نے کندھے کی انجری کی وجہ سے میامی اوپن 2026 سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا ہے ۔ 38 سالہ سربین اسٹار، جو میامی میں چھ بار چیمپئن رہ چکے ہیں، حالیہ انجری کے باعث ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کر سکیں گے ۔جوکووچ گزشتہ سال میامی اوپن کے فائنلسٹ رہے تھے ، اس بار شرکت نہ کرنے کی وجہ سے وہ اپنے 650 رینکنگ پوائنٹس کھو دیں گے ، جس کے نتیجے میں ان کے ٹاپ 3 رینکنگ سے باہر ہونے کا قوی امکان ہے ۔