جواہر پورہ لام ترال کی سڑک خستہ حال سکول میں زیر تعلیم طلباء اور سکولی عملے مشکلات کا سامنا

سید اعجاز 

 

ترال//جواہرپورہ آری پل میں قائم گورنمنٹ ہائی سکول تک جانے والی رابطہ سڑک انتہائی خستہ  ہوئی ہے جس کے نتیجے میں سکول میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کے علاوہ سکولی عملے کو آنے جانے میں انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔پیر کی صبح سکول میں زیر تعلیم بچوں نے بتایا گزشتہ کئی دنوں کی بارشوں کے بعدمذکورہ سکول کی رابطہ سٹرک نصف کلو میٹر تک مکمل طور کیچڑ میں تبدیل ہوئی ہے جس کی وجہ سے اب بچوں اور عملے کو انتہائی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ زیر تعلیم بچوں اور ان کے والدین نے بتایا انہوں نے اس مسئلے کو پہلے ہی بی ڈی او ر اے ڈی سی ترال کی نوٹس میںلایا تاہم آج تک تاحال کوئی بھی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی  ۔سکولی بچوں نے سکول کے ارد گرد دیوار تعمیر کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔