یو این آئی
غزہ//اسرائیلی فوج نے 24 گھنٹوں کے اندر کم از کم 320 اہداف پر حملوں کی رپورٹ دی جب کہ غزہ کی وزارت صحت نے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بمباری میں کم از کم ان تقریباً 704 افراد جاں بحق ہوئے ۔بتایا گیا ہے کہ پٹی کے مغربی علاقے شیخ رضوان کالونی پر بمباری کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں جن کی ایک بڑی تعداد کو غزہ شہر کے وسطی مغربی علاقے میں الشفا میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ ہسپتال مکمل طور پر زخمیوں سے بھر گیا ہے جبکہ ہسپتال میں طبی سامان کی شدید قلت ہے ۔دوسری جانب القسام بریگیڈز نے اسرائیل کے جنوب میں غزہ کی پٹی میں عسقلان پر میزائلوں سے بمباری کا اعلان کردیا ہے ۔اس دوران مفکعیم کے قریب اسرائیلی فوج کے دو اڈوں حتسریم اور تسیلم کو نشانہ بنایا گیا۔ عسقلان اور غزہ کے آس پاس کے قصبوں کی طرف کم از کم بیس راکٹ داغے گئے ان میں سے کچھ راکٹ اسرائیلی دفاعی نظام آئرن ڈوم کو چکمہ دینے میں بھی کامیاب رہے ۔اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں فلسطینی تنظیموں حماس اور جہاد اسلامی سے تعلق رکھنے والے لگ بھگ 400 اہداف کو نشانہ بنایا ہے ۔صہیونی فوج نے کہا زمینی حملے کی تیاری کے تناظر میں ہماری توجہ اب ان مقامات پر مرکوز ہے جو خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔