ابوظہبی// متحدہ عرب امارات نے امریکا سے جنگی طیاروں کی خریداری کا معاہدہ معطل کردیا۔ متحدہ عرب امارات نے امریکا سے اربوں ڈالر مالیت کے F-35 جنگی طیاروں کی خریداری کا معاہدہ معطل کردیا ہے۔اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ اF-35 طیاروں کی خریداری سے متعلق مذاکرات معطل کرنے کے بارے میں امریکا کوبتا دیا ہے۔یہ فیصلہ تکنیکی اور ا?پریشنل پابندیوں سمیت دیگرپہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا۔اماراتی عہدیدار کے مطابق طیاروں کی خریداری کے حوالے سے تکنیکی ضروریات، آپریشنل پابندیوں، لاگت اور دیگر امور کے سبب بات چیت پر نظرثانی کی جائے گی۔اماراتی حکام کے مطابق سیکورٹی امور پر امریکا کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے اور اس بات کا امکان ہے کہ مستقبل میں F-35 جنگی طیاروں کی خریداری سے متعلق مذاکرات بھی دوبارہ شروع کردئیے جائیں۔پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے بتایا کہ یو اے ای کے لیے امریکی ساختہ دفاعی آلات کے استعمال کی شرائط غیر مذاکراتی اور مخصوص نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ یو اے ای کے ساتھ امریکا کی شراکتداری حکمت عملی پر مشتمل اور ہتھیاروں کی فروخت سے زیادہ پیچیدہ ہے۔