بھدروہ// سی آر پی ایف کی 33 ویں بٹالین نے اتوار کے روز بھدرواہ کے سرنا پنچایت میں 19 اقسام کے 4 ہزار سے زیادہ پودے لگائے۔ یہ مہم سی آر پی ایف کے ’ ڈپٹی کمانڈ نیرج تیاگی کی سربراہی میں انجام دی گئی۔ حکام نے بتایا کہ 33 ویں بٹالین سی آر پی ایف کی ڈپٹی کمانڈر سمیت یونٹ کے دیگر افسران اور جوانوں نے مل کر 4ہزار 5سو پودے لگائے ۔جوانوں سے خطاب کے دوران 33 بٹالین کے ڈپٹی کمانڈنٹ نیرج تیاگی نے کہا کہ موجودہ ترقی یافتہ دور میں ہم سرسبز سونے کو تیزی سے کھو رہے ہیں ۔تیاگی نے مزید کہا ’’درخت ہمیں آکسیجن دیتے ہیں جو شہری علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے لئے ایک نایاب چیز بن چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف سبز احاطہ کی بحالی اور آلودگی کے مسائل سے دوچار افراد کو خالص آکسیجن فراہم کرنے میں مدد ملے گی بلکہ اس سے ان کو فائدہ بھی پہنچے گا ۔انہوں نے سب پر زور دیا کہ جنگلات کی حفاظت صحت مند ماحول کیلئے انتہائی ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ پودے لگانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ ہم اپنے آس پاس کے ماحول کو صاف ستھرا اور محفوظ رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ضلع بھر میں بڑے پیمانے پر شجرکاری کے اپنے سالانہ ہدف کو کامیابی کے ساتھ پورا کیا ہے۔
ْْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔