بانڈی پورہ//پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے جنگجوئوں ک 2اعانت کاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ ایک مصدقہ اطلاع کی بناء پر پولیس ، 14آر آر اور 3بٹالین سی آر پی ایف نے مشترکہ آپریشن کے دوران جنگجوئوں کیلئے کام کرنے والے دو نوجوانوں کو حراست میں لیا۔ جن کی شناخت مشتاق احمد پرے ولد بشیر احمد پرے ساکن گنڈ پورہ رام پورہ اور سجاد احمد صوفی ولد غلام محمد صوفی ساکن صوفی گنڈ ترال کے بطور ہوئی ہے ۔ گرفتار شدگان پر الزام ہے کہ وہ ٹی آر ایف کے ملی ٹنٹوں کو جائے پناہ اور کھانا فراہم کرنے کا کام انجام دیتے تھے ۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار شدگان سے قابل اعتراض مواد برآمد کرلیا گیا ہے اور اس سلسلے میں کیس درج کرلیا ہے ۔