سرینگر//جنوبی کشمیر میں الگ الگ مقامات پر پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں عمل میں لاکر 6اسمگلروںکومختلف اقسام کی نشہ آوراشیاء سمیت گرفتارکرلیا۔اونتی پورہ پولیس نے چیکنگ کے دوران ٹول پلازہ اونتی پورہ کے نزدیک دو منشیات فروشوں کو گرفتارکیا جن کی شناخت بلال احمد ڈار اور رقیب گنائی کے طو رپرہوئی اور ان کی تحویل سے 2کلو گرام چرس اورایک تویرا گاڑی زیرنمبرJK18-5715 کو ضبط کیا۔پولیس نے ایف آئی آر زیر نمبر 28/2021درج کرلیا۔ اس دوران پلوامہ پولیس نے ایک منشیات فروش عاشق حُسین کے گاوَ خانے پر ایس ڈی پی او لیتر فرقان قادری اور مجسٹریٹ کی نگرانی میں تھانہ پولیس لیتر کی پولیس پارٹی نے چھاپہ ڈالا اور18 خشخاش کے تھیلے ، جن کا وزن 202 کلوگرام ہے، برآمد کرکے ضبط کیا۔پولیس نے ملزم کو گرفتارکرکے پولیس تھانہ لیتر میں ایف آئی آرزیرنمبر04/2021 درج کرلیا۔ اُدھر کولگام پولیس نے ڈی ایس پی پی سی ہٹی پورہ سمیت کمارکی قیادت اور مجسٹریٹ کی زیر نگرانی میں منشیات فروشوں کیخلاف ایک اور کاروائی کرتے ہوئے کوجر یاری پورہ میں پرویز احمد ڈار کے رہائشی مکان میں چھاپہ ڈالکر تلاشی کاروائی شر وع کردی تلاشی کے دوران متذکرہ رہائشی مکان سے ، 200 کلوگرام خشخاش ، ایک ڈیجٹل مشین اور ایک گرائنڈر مشین برآمد کرکے ضبط اورملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے جبکہ تھانہ پولیس یاری پورہ میں ایف آئی آرزیرنمبر10/2021 درج کرلیا۔اُدھرکولگام پولیس نے ہڈیگام کراسنگ کے نزدیک ناکہ کے دوران دو افراد کو مشکوک حالت میں پا یااورتلاشی کے دوران ان کی تحویل سے 15 گرام ہیروئن ، 350 گرام چرس ضبط کیا اور ہلال احمد میر اور شہنواز احمد زرگر کو گرفتار کرکے ان کیخلاف ایف آئی آرزیرنمبر22/2021 درج کرلیا۔اس دوران کولگام پولیس نے ڈی ایس پی پی سی ہٹی پورہ کی ہدایت پر پولیس ٹیم نے ناکہ کے دوران ایک سنٹرو کار زیرنمبرJK01J-6526 ،جس کو انعام احمد ملک ساکن شوپیان چلارہا تھا،نے پولیس کو دیکھتے ہی بھاگنے کی تاہم وہ پکڑا گیا اور اس کی تحویل سے نشیلی ادویات کی 13بوتلیں ولسریکس برآمد ہوئیںاور ایف آئی آرزیرنمبر09/2021 درج کرلیا۔