جموں // جموں یونیورسٹی میں ’’ڈسپلے یور ٹیلنٹ 2017-18‘‘ کی اختتامی تقریب نہایت ہی جوش و خروش کے ساتھ منعقد کی گئی۔ اس موقعہ پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر آر ڈی شرما مہمان خصوصی تھے جبکہ ریاست کے ایک نامور کلا کار سمن گپتا مہمان ذی وقار تھے۔اپنے خطاب میں مہمان خصوصی نے طلاب کو اپنے ٹیلنٹ کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرکے عمدگی اور معیار کی کوشش کرنے کی حوصلہ افزائی کی۔انہوںنے ایوئینٹ میں شرکت کرنے والے تمام شرکا کو مبارک باد دی کیو’نکہ ’ڈسپلے یور ٹیلنٹ‘‘بھاری شرکت کی وجہ سے بہت ہی مقبول ہوا ہے۔انہوںنے کہا کہ ان ایوئینٹوں سے طلبا کی شخصیت کو نکھارنے میں کافی مدد ملتی ہے اور طلاب سے اس پلیٹ فارم کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھانے پر زور دیا کیونکہ اس ایوئنٹ سے آرٹ کے مختلف شعبوں میں بہت سے کلاکار پیدا ہوئے ہیں۔سُمن گپتا نے جموں یونیورسٹی میں بطور ایک طالب علم اپنا تجربہ بناٹا اور اس بات کا اعتراف کیا کہ ’’ڈسپلے یور ٹیلنٹ ‘‘ سے اسکی توانائی کو ایک صیح سمت ملی ہے۔انہوںنے یونیورسٹی کی جانب ایسے کامیاب ایویئنٹ منعقد کرکے طلاب کی کل ہم ترقی پر دھیان دینے کی ستائش کی۔ڈین سٹوڈنٹ ویلفئیر پروفیسر ست نام کور نے رسمی طور سے معزز حاضرین کا خوش آمدید کیا اور’ڈسپلے یور ٹیلنٹ2017 ‘‘کی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔انہوںنے تمام شرکا کا جوش و خروش سے شرکت کرنے پر مبارک باد دی۔چمپئن ٹرافی انسٹیچوٹ آف میوزک اینڈ فائن آرٹس نے حاصل کی جبکہ جی سی ڈبلیو دوسرے نمبر پر رہی۔ بہترین سٹوڈنٹ کا ایوارڈ جی سی ڈبلیو پریڈ کی ونشکا جرال نے حاصل کیا ، تھیورٹیکلز میںبہترین کارکردگی کا ایوارڈ جی سی ڈبلیو پریڈ کو حاصل ہوا جبکہ فائن آرٹس میں بہترین کارکردگی کا ایوارڈ جی جی ایم سائنس کالج کے مہندر کمار کو حاصل ہوا ۔میوزک میں بہترین کارکردگی کا ایوارڈ آئی ایم ایف اے کو حاصل ہوا ،کوئیز مقابلہ میں بہترین کارکردگی کا ایوارڈ جی ڈی سی اکھنور کو حاصل ہوا۔