جموں//گورنر کے مشیر کے وِجے کمار نے کہا کہ قدیم طبی حکمت اور علم کو جدید علاج و معالجے میں تقویت پہنچانے کے لئے استعمال میں لایا جاسکتا ہے اور میڈیسنل پودوں کو اُگانے اور ان سے مستفید ہونے کے لئے تحقیقی کام میں تیزی لائی جاسکتی ہے۔اِن باتوں کا اظہار مشیر موصوف نے جموں یونیورسٹی کے بوٹینکل گارڈن میں فارسٹ فلور فیسٹول کا افتتاح کرنے کے بعد ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یہ ایونٹ سٹیٹ فارسٹ ریسرچ انسٹی چیوٹ جے اینڈ کے نے جموں یونیورسٹی کے شعبے بوٹینی کے اشتراک سے کیا تھا۔ڈی جی پی جے اینڈ کے دلباغ سنگھ ، وائس چانسلر جموں یونیورسٹی پروفیسر منوج دھر ، پی سی سی ایف جے اینڈ کے سریش چُگ ، ڈائریکٹر ایس ایف آر آئی او پی شرما، ڈائریکٹر سوئیل اینڈ واٹرکنزرویشن پی کے سنگھ ، ڈائریکٹر آئی آئی آئی ایم جموں ڈاکٹر رام وشوا کرما ، ڈائریکٹر ایکالوجی انورنمنٹ اینڈ ریموٹ سنسنگ بی سدھارتا کمار ، سابق پی سی سی ایف اے کے سنگھ اور ایس ڈی سواتنترا ، ایس ایس پی جموں تیجندر سنگھ ، شعبے بوٹینی کے سربراہ ڈاکٹر نمراتا شرما و دیگر متعلقہ افسران اس موقعہ پر موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر موصوف نے ڈائریکٹر ایس ایف آر آئی اور ان کی ٹیم کو فارسٹ فلور فیسٹول منعقد کرنے کے لئے ستائش کی۔اُنہوں نے کہا کہ ان ایونٹوں کی بدولت لوگوں بالخصوص طلاب میںپھولوں کو اگانے اور ماحول کو یدہ ذیب بنانے کے بارے میں جانکاری بڑھائی جاسکتی ہے۔انہوںنے کہا کہ اس فیسٹول کی بدولت پھولوں کی مختلف قسموں اور پودوں کو اُگانے کے بارے میں بھی جانکاری کو عام کیا جاسکتا ہے ۔ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے بھی اس موقعہ پر خطاب کیا اور ایس ایف آر آئی و دیگر منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ ڈائریکٹر ایس ایف آر آئی او پی شرما نے اس موقعہ پر فیسٹول کی تفصیلات پیش کیں۔اس سے قبل کے وِجے کمار اور ڈی جی پی نے کئی قسموں کے پھولوں کے پودوں کو بوٹینکل گارڈن میں لگایا۔مشیر موصوف نے دیگر معززین کے ہمراہ اس موقعہ پر لگائے گئے سٹالوں کا معائینہ کیا۔ مشیر موصوف نے فارسٹ فلور فیسٹول کے دوران مختلف مقابلوں میں حصہ لینے والے طلباءمیں اسناد تقسیم کئے ۔