جموں//ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنل کوالٹی ایشورنس ،جموں یونیورسٹی نے سنٹرل یونیورسٹی آف جموں ،این اے اے سی کے اشتراک سے این اے اے سی بیداری پروگرام کاانعقاد کیاجس میں جموں یونیورسٹی کے ساتھ منسلک سرکاری وغیرسرکاری ڈگری کالجوں کے پرنسپلوں نے شرکت کی۔بیداری پروگرام کاافتتاحی خطاب وائس چانسلرجموں یونیورسٹی پروفیسرمنوج کماردھر،وائس چانسلر جموں یونیورسٹی نے کیا۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ آج کی ورکشاپ ،حال ہی میں یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کی جانب سے دیئے گئے ’’کوالٹی منڈیٹ ‘کاحصہ ہے ۔پروفیسردھرنے کوالٹی ایشورنس کامقصد تعلیمی اداروں میں معیارتعلیم کوبلندکرناہے۔انہوں نے ڈی آئی کیواے ،جموں یونیورسٹی،سنٹرل یونیورسٹی جموں اوراین اے اے سی کے مابین اشتراک کوخوش آئندقراردیا۔ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنل کوالٹی ایشورنس ڈاکٹر میناکشی کیلم نے اپنے خطاب میں ورکشاپ کے اغراض ومقاصد پرخیالا ت کااظہارکیا۔انہوں نے این اے اے سی کاورکشاپ کے انعقادکیلئے شکریہ اداکیا۔ڈاکٹرظہورچاٹ۔ڈائریکٹر کالجز ۔ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت جموں وکشمیرنے بھی خیالات کااظہارکیا۔