جموں کشمیر میں74مثبت جموں ضلع میں 39متاثر

پرویز احمد

سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 10ہزار 971 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 74افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 55ہزار 257ہوگئی ہے۔

اس دوران مسلسل چھٹے دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4756بنی ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ جموں و کشمیر کے 10اضلاع میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 10اضلاع میں74افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔مثبت قرار دئے گئے 74افراد میں جموں صوبے میں50جبکہ 24کا تعلق کشمیر سے ہے۔ کشمیر صوبے کے 6اضلاع جن میں بڈگام، بانڈی پورہ، کپوارہ، گاندربل ،کولگام اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 4اضلاع میں 24افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے جن میں ضلع سرینگر میں20، بارہمولہ میں1، پلوامہ میں2 اور اننت ناگ میں ایک کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 88ہزار 90ہوگئی ہے۔ اس دوران وادی میں مسلسل 7ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2425بنی ہوئی ہے۔

 

جموں صوبے کے 4اضلاع جن میں پونچھ، کشتواڑ،ڈوڈہ اور ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 6اضلاع میں جن میں ضلع جموں میں39، ادھمپور میں 2، راجوری میں 1، کٹھوعہ میں 3، سانبہ میں 2 اور رام بن میں 3افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 67ہزار 167ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں بھی کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2331بنی ہوئی ہے۔