سرینگر // جموں و کشمیر میں جمعہ کو دوسرے دن بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 1100سے زیادہ ہے ۔پچھلے 24گھنٹوں کے دوران مزید 1144افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ اس دوران مزید 2افراد وائرس سے فوت ہوگئے۔ ان میں سفر کرکے لوٹنے والوں کی تعداد 180تھی۔دو دنوں کے دوران جموں و کشمیر میں 2285افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور6افراد نے اپنی جان گنوائی ہے۔ جمعہ کو جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 35ہزار 12افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں 1144افراد کی رپورٹیںمثبت آئی ہیں جن میں 414جموں جبکہ 730افراد کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر کے 730متاثرین میں 101بیرون ریاستوں اور ممالک سے سفر کرکے کشمیر آئے ہیں جبکہ 629مقامی سطح پر وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ وادی میں مثبت قرار دئے گئے 730افراد میں سرینگر میں 407، بارہمولہ میں 89،بڈگام میں 97، پلوا مہ میں 45، کپوارہ میں 11، اننت ناگ میں 30، بانڈی پورہ میں 12، گاندربل میں 5، کولگام میں 33 اور شوپیان سے ایک تعلق رکھتا ہے۔ اس دوران کورونا وائرس سے مزید ایک شخص فوت ہوگیا ہے اور متوفین کی مجموعی تعداد 1289تک پہنچ گئی ہے۔ جموں صوبے میں 414افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 79بیرون ریاستوں اور ممالک سے سفر کرکے کشمیر آئے ہیں جبکہ 335افراد مقامی سطح پر متاثر ہوئے ہیں۔ اس دوران جموں میں بھی ایک شخص وائرس سے فوت ہوگیا ۔ جموں میں متوفین کی تعداد 759تک پہنچ گئی ہے ۔جموں صوبے کے 414متاثرین میں جموں میں 223، ادھمپور میں 29، راجوری میں 33، ڈوڈہ میں 10، کٹھوعہ میں 32، سانبہ میں 23، کشتواڑ میں 4، پونچھ میں 6، رام بن میں 11اور ریاسی سے 43افراد تعلق رکھتے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 57ہزار 534ہوگئی ہے۔