سرینگر//جموںکشمیر میں سال 2020میں جنگجو سرگرمیوں ، سنگ بازی اور دراندازی کے واقعات میںنمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔اس بات کااظہار وزارت داخلہ کے وزیرمملکت جی کشن ریڈی نے کیا۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ تین دہائیوں کے دوران جموں و کشمیرجنگجو سرگرمیوں سے متاثر ہو گیا ہے لہذا لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے۔ سی این آئی کے مطابق راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ امور جی کشن ریڈی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں عسکریت پسندوں کے تشدد کے واقعات اور پتھراؤ کے واقعات کی تعداد 2019 کے مقابلے میں 2020 میں بہت کم ہوگئے۔ریڈی نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے سال 2019 میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں میں 27 افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ 2020 میں یہ تعداد 71 ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2019 میں مجموعی طور پر 157جنگجوئوں کو ہلاک کیا گیا اور 2020 میں 221 جنگجوئوں جاں بحق کئے گئے ۔ ریڈی نے مزید کہا کہ 2019 میںجنگجوئوں کے تشدد کے 594 واقعات ہوئے تھے ، جو 2020 میں 244 تک پہنچ گئے ۔ جبکہ2020 میں پتھراؤ کے 327 واقعات رونما ہوئے ۔ ریڈی نے کہا کہ اگست 2019 میں دفعہ 370 کو منسوخ کرنے کے بعد جموں و کشمیر میں جنگجویت اور پتھراؤ کے واقعات میں کمی آئی ۔ ریڈی نے کہا کہ گزشتہ تین دہائیوں کے دوران جموں و کشمیر عسکریت پسند سرگرمیوں سے متاثر ہو گیا ہے لہذا لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے۔