جموں کشمیرحکومت کی طرف سے احکامات صادر یکم جون سے دفاتر میں ڈیجیٹل دستخط لازمی قرار

 عظمیٰ نیوز سروس

جموں// جموں و کشمیر حکومت نے تمام انتظامی محکموں، ایچ او ڈیز، ڈی سیز، اور مختلف پبلک سیکٹر اینڈر ٹیکنگ ، بورڈز اور کارپوریشنز کے ایم ڈیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ متعلقہ محکموں کے افسران/ اہلکاریکم جون 2024 سے ای آفس میں فائلوں پر دستخط کرنے کے طور پر ای-دستخط یا ڈیجیٹل دستخط یا آدھار کا استعمال کریں۔انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات حکومت ہند نے ای-آفس کے نفاذ کی حالت کا جائزہ لیتے ہوئے اسے ڈیلنگ آفیسرز کے رینک کے تمام افسران اور اس سے اوپر یا اس کے مساوی کے لیے لازمی قرار دیا ہے، کہ وہ ڈیجیٹل دستخطی سرٹیفکیٹس یا آدھار پر مبنی ای-سائن کا استعمال کریں تاکہ ای-آفس سسٹم میں ای-فائلوں کو آگے بھیجنے میں مدد مل سکے۔جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل کام کرنے والے ماحول کو اپنانے، جسمانی دستاویزات پر انحصار کم کرنے، سائبر اسپیس میں سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے مناسب حفاظتی اقدامات کی مشق کرنے اور ای آفس میں سرکاری فائلوں تک غیر مجاز رسائی کو روکنے کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے، ڈیجیٹل دستخطی سرٹیفکیٹس کا ہونا ضروری ہے۔ ہدایات کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ، 2000 کے سیکشن 3 کی فراہمی کے تحت، یہ تمام انتظامی محکموں/ محکموں کے سربراہوں/ ڈپٹی کمشنروں/ منیجنگ ڈائریکٹروں پر لازم کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ضروری مدد، محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مقامی ای-آفس سپورٹ ٹیم فراہم کرے گی۔