نئی دہلی //وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز کہا کہ ہندوستان کسی بھی اندرونی یا بیرونی چیلنج کا مقابلہ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے اور صرف ایک متحد ملک ہی آگے بڑھ سکتا ہے اور اپنے مقاصد حاصل کر سکتا ہے۔ سردار ولبھ بھائی پٹیل کے 146 ویں یوم پیدائش پر ملک کے نام ایک پیغام میںانہوں نے کہا کہ ہندوستان کے پہلے وزیر داخلہ کے نظریات سے متاثر ہو کر ملک کی صلاحیتیں اور عزم اب ہر محاذ پر بے مثال ہے۔ چاہے وہ زمین ہو، پانی ہو، ہوا ہو یا خلا۔وزیر اعظم نے اتحاد پرزور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ بات ذہن میں رکھنی ہوگی کہ جس طرح کشتی میں بیٹھے ہوئے ہر شخص کو اس کا خیال رکھنا ہے، اسی طرح ہم بھی اسی وقت آگے بڑھ سکتے ہیں جب ہم متحد ہوں گے۔ تب ہی ملک اپنے اہداف حاصل کر سکے گا۔مودی نے اس بات پر زور دینے کے لیے کہ ایک اجتماعی کوشش ترقی اور مشکل اہداف کے حصول کے لیے ایک بے مثال رفتار کا وقت ہے۔ وزیر اعظم نے کہ پٹیل چاہتے تھے کہ ہندوستان قابل، جامع، حساس، چوکنا، شائستہ اور ترقی یافتہ ہو، اور انہوں نے ہمیشہ قومی مفاد کو ترجیح دی ۔ مودی نے کہا، "ان سے تحریک لے کر، آج ملک کسی بھی بیرونی اور اندرونی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے‘‘۔ مودی نے کہا کہ ان کی حکومت نے قومی اتحاد کو برقرار رکھنے والے نظریات کو ترجیح دی ہے اور اس بات پر زور دیا کہ ملک کا ہر حصہ چاہے وہ جموں و کشمیر ہو، شمال مشرق ہو یا کوئی دور دراز ہمالیائی گائوں، اب جدید تعمیرات کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔مودی نے کہا کہ آج جب ایک ہندوستان کی بات کی جاتی ہے تو یہ ایک ایسا ہندوستان ہونا چاہئے جہاں خواتین کو بہت سے مواقع ملنے چاہئیں، جہاں دلتوں، محروموں، قبائلیوں اور ہر شہری کو برابری کا احساس ہو اور جہاں کوئی امتیاز نہ ہو وہاں مکان، بجلی اور پانی کی سہولیات سب کے ساتھ ہوں۔ ایک جیسے حقوق ہوں۔ اس سمت میں باقاعدگی سے نئے اہداف طے کیے جا رہے ہیں۔مودی نے کہا کہ ہندوستان صرف ایک جغرافیائی اتحاد نہیں بلکہ اعلی نظریات، تہذیبی اور ثقافتی اقدار کا حامل ملک ہے اور یہ زمینی خطہ جہاں 130 کروڑ ہندوستانی رہتے ہیں ہماری روح، خوابوں اور امنگوں کا اٹوٹ حصہ ہے۔