نیوز ڈیسک
جموں//جموں و کشمیر میں سب سے طویل فلائی اوور کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے اور اس کے باقاعدہ افتتاح کا انتظار ہے۔یہ 4.6 کلومیٹر طویل فلائی اوور جموں۔اکھنور روڈ پر بنایا گیا ہے اور ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن جموں کے نزدیک کنال ہیڈ کو گنیش وہار مٹھی سے جوڑتا ہے۔ اگرچہ یہ مکمل ہے تاہم سے سرکاری طور پر لوگوں کے لیے وقف نہیں کیا گیا ہے۔تعمیراتی ایجنسی اس کا باضابطہ افتتاح کرنے کے لیے حکومت ہند کی طرف سے کسی معزز شخص کا انتظار کر رہی ہے۔سڑکوں اور شاہراہوں کی مرکزی وزارت کے تحت انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ نام کی ایک کمپنی سڑک کو چوڑا کرنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے جس کی کل لاگت 1,345 کروڑ روپے ہے اور اسے چار پیکجوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔فلائی اوور کی تعمیر پیکج II کے تحت کی گئی ہے جبکہ پیکیج III کے تحت 60 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔پراجیکٹ مانیٹرنگ یونٹ جموں اکھنور جنرل منیجر ایس پی سنگوان نے میڈیا کو بتایا کہ گنیش وہار مٹھی فلائی اوور جو کہ جموں و کشمیر میں سب سے طویل کنال ہیڈ ہے، کو بہت تیزی سے مکمل کیا گیا ہے اور اس پر ایک بھی حادثہ نہیں ہوا ہے۔تعمیراتی کام نومبر 2018 میں شروع ہوا، جو تقریباً دو سال تک مفلوج رہا کیونکہ پلورا کے چند گاؤں کے لوگوں نے ہائی کورٹ کا رخ کیا۔ فلائی اوور کی زمین جنوری 2021 میں منتقل کی گئی تھی۔ عالمی کوویڈ وبا کی وجہ سے ویلڈنگ کے لیے افرادی قوت اور مواد، آکسیجن سلنڈر کی کمی کے باوجود، کمپنی نے 15 ستمبر 2022 تک پورا کام مکمل کر لیا۔اس دوران ڈھانچے کو مسمار کرنا، واٹر سپلائی لائن کی منتقلی، زیر زمین 11 اور 33 کے وی وی ایچ ٹی لائن کی کیبلنگ کی شفٹنگ اہم کام تھے۔ یہ کام میسرز سنگھالا کنسٹرکشن کمپنی کو دیا گیا تھا، جس نے 274 کروڑ روپے کی لاگت سے چار سروس لین سمیت آٹھ لین پر مشتمل 4.6 کلومیٹر طویل فلائی اوور تعمیر کیا۔
جموں و کشمیر کا سب سے طویل فلائی اوور تیار، افتتاح کا انتظار