سرینگر //جموں و کشمیر میں روزانہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں اتار اور چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے۔ جموں و کشمیر میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 55ہزار 841ٹیسٹ کئے گئے جن میں 3مسافروں سمیت مزید 101افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 24ہزار 647ہوگئی ہے۔ جمعرات کو مسلسل دوسری دن بھی جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4404بنی ہوئی ہے۔ جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران 101افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں جموں میں17جبکہ کشمیر میں 84متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے سبھی 84افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے 84افراد میں سرینگر میں35،بارہمولہ میں 12، بڈگام میں 16،پلوامہ میں10،کپوارہ میں 5،گاندربل میں 3، کولگام میں 1، شوپیان میں2، اننت ناگ اور بانڈی پورہ میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد2لاکھ 1ہزار 764 ہوگئی ہے۔ جموں صوبے میں 10اضلاع میں سانبہ اور کٹھوعہ میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 8اضلاع میں 3مسافروں سمیت 17افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں صوبے کے 17متاثرین میں 3بیرون ریاستوں اور ممالک سے سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ 14افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔جموں صوبے کے17متاثرین میں جموں میں 7،ادھمپور میں 1،راجوری میں 2،ڈوڈہ میں3،کشتواڑ میں 1،پونچھ میں 1،رام بن میں 1 اور ریاسی میں ایک کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 22ہزار 878پہنچ گئی ہے۔ اس دوران جمعرات کو جموں صوبے میں بھی مسلسل دوسرے دن بھی کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 2163بنی ہوئی ہے۔
ملک میں کورونا معاملات بڑھنے لگے
پہلے 25ہزار 2روز کے بعد 46 ہزارمثبت،607ہلاکتیں
یو این آئی
نئی دہلی//ملک میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے کیسز دو دن سے بڑھ رہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 46،164 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اسی عرصے کے دوران 607 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔بدھ کو ملک میں 80 لاکھ 40 ہزار 407 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 60 کروڑ 38 لاکھ 46 ہزار 475 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے ۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 46،607 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 25 لاکھ 58 ہزار 530 ہو گئی ہے ۔ اس دوران 34 ہزار 159 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی مجموعی تعداد تین کروڑ 17 لاکھ 88 ہزار 440 ہو گئی ہے ۔اسی عرصے میں ایکٹیو کیسز 11،398 سے بڑھ کر 3 لاکھ 33 ہزار 725 ہو گئے ہیں۔ اسی دوران 607 مزید مریضوں کی موت کی وجہ سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4،36،365 تک پہنچ گئی ہے ۔ملک میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی شرح پھر سے بڑھ کر 1.03 فیصد ہو گئی ہے ، جبکہ شفایابی کی شرح 97.63 فیصد اور شرح اموات 1.34 فیصد ہے ۔