جموں میں 84ویں سینئر نیشنل اِنٹرسٹیٹ ٹیبل ٹینس چمپئن شپ کا اعلان سپورٹس پالیسی کے تحت کھیلوں کیلئے ملازمت میں ریزرویشن کو منظوری: مشیر بھٹناگر

جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بٹھناگر نے کل یہاں جموں یونیورسٹی میں 84 ویں سینئر نیشنل اور انٹر سٹیٹ ٹیبل ٹینس چمپئن شپ کا اعلان کیا ۔ اس عظیم الشان تقریب میں ملک بھر سے ٹیبل ٹینس کے کھلاڑیوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ جموں و کشمیر پچھلے تین برسوں سے ایک غیر معمولی تبدیلی کا مشاہدہ کر رہا ہے اور ترقی کی کہانی کے ساتھ ساتھ مواقعوں کی عکاسی کرتا ہے انہوںنے کہا ’’ پنچائت کی سطح سے لیکر یو ٹی کی سطح تک جموں اور کشمیر کے طول و عرض میں کھیلوں کی سہولیات قائم کی جا رہی ہیں تا کہ ہمارے نوجوانوں کو قومی اور بین الاقوعامی ایونٹس میں پرفارم کرنے کا بہترین پلیٹ فارم ملے ۔ ‘‘ اُنہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کھیلوں کے پاور ہاوس کے طور پر ابھر رہا ہے اور یہاں سے قومی اور بین الاقوامی شہرت کے حامل کھلاڑی پیدا ہو رہے ہیں ۔