عظمیٰ نیوز سروس
جموں//محکمہ جل سکتی میں کام کرنے والے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں نے اپنے احتجاجی مظاہرے کو جاری رکھا اور انہیں ریگولر کرنے کا مطالبہ کیا۔احتجاج کرنے والے جل شکتی محکمہ کے رہنما نے کہا”ہم پچھلے تیس سال سے محکمہ میں کام کر رہے ہیں۔ کچھ مالی فوائد کے بغیر ریٹائر ہوئے، اور کچھ خدمات کے دوران انتقال کر گئے، لیکن یومیہ اجرت والوں کو ریگولرائز کرنے کے سلسلے میں کچھ نہیں کیا گیا” ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کو ریگولر کیا جائے اور ان کی اجرت کو باقاعدہ جاری کیا جائے۔