پرویز احمد
سرینگر //جموں صوبے میں اتوار کو مزید 106افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے ہیں اور اس طرح ڈینگی سے ابتک 5ہزار 237افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 10کی موت ہوگئی ہے۔ جموں صوبے میں وبائی بیماریوں کے نوڈل آفیسر ڈاکٹر ہرجیت رائے نے کشمیر عظمیٰ کوبتایا کہ اتوار کو جموں صوبے میں ڈینگی کی تشخیص کیلئے 251ٹیسٹ کئے گئے جن میں 106افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہے۔ نوڈل آفیسر کا کہنا تھا کہ اتوار کو جموں صوبے میں ڈینگی سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد ابھی 10بنی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اتوار کو ڈینگی سے متاثر ہونے والے 106افراد میں 74مرد اور 34خواتین شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 74مردوںمیں 12کمسن بچے اور دیگر 62افراد شامل ہیں جبکہ 34خواتین میں 4بچیاں اور 30خواتین شامل ہیں۔ ڈیوژنل نوڈل آفیس جموں کی جانب سے اتوار کو جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جموں صوبے کے 10اضلاع میں ابتک 5237افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق کہ جموں میں 46کیس سامنے آئے اور یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد4147ہوگئی ہے۔ ضلع میں 20اور یہاں مجموعی تعداد 199تک پہنچ گئی۔ کٹھوعہ میں 5اور اس طرح ضلع میں متاثرین کی تعداد 79ہوگئی ہے۔ ادھمپور میں 33اور یہاں تعداد 468تک پہنچ گئی۔ ریاسی میں کوئی نہیں اور یہاں تعداد 86بنی ہوئی ہے۔ راجوری , رام بن اور کشتواڑ میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ راجوری میں 54،، رام بن میں 31 اور کشتواڑ میں 14افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ پونچھ میں ایک متاثر ہوا ہے اور یہاں تعداد 119جبکہ پونچھ میں ایک شخص کی رپورٹ مثبت آئی ہے اور یہاں تعداد24ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر صوبے سے تعلق رکھنے والے 6افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہے اور دیگر ریاستوں سے تعلق رکھنے والے 11افراد بھی ڈینگی سے متاثر ہوئے ہیں۔
جموں میں مزید 106ڈینگی سے متاثر | مجموعی تعداد 5237 تک پہنچ گئی، 10کی موت