جموں //فوج کی جانب سے سانبہ اور جموں کے سول انتظامیہ کے اشتراک سے منگل کے روز ضلع کے رتنو چک میںایک طبی،ڈینٹل اور ویٹرنری کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔کیمپ میں مقامی لوگوں خصوصاً گوجر و بکروال طبقہ سے وابستہ لوگوںنے استفادہ حاصل کیا۔ کیمپ میں متعدد شعبوں کے فوجی و ریاستی محکمہ صحت کے ڈاکٹروں جیسے کہ ڈینٹسٹ، ماہر امراض خواتین، ماہر اطفال ،آرتھو، ای این ٹی، ویٹرنری افسر نے شرکت کرکے لوگوں کا مفت علاج کیا۔ کیمپ کے دوران ضرورت مندوں کو معیاری تشخیص بھی انجام دی گئی ۔کیمپ کا انعقاد کرنے سے عوام اور جوان کے رشتہ مزید مستحکم ہوگئے۔اس موقعہ کو نوجوانوں کو فوج میں اپنے کئیر ئیر کا انتخاب کرنے کی جانب راغب کیا گیا ۔کیمپ کی کافی تشہیر دینے کی وجہ سے کیمپ میں لوگوں کی ایک بھاری تعداد نے شرکت کی ،جن میں 363 مرد، 282 خواتین ،128 بچے اور67 جانور بھی شامل تھے۔