جموں //بیرونی ممالک کی سبزیوں کو جموں خطہ میں مقبول بنانے کے مقصد سے منگل کے روز یہاں کرشی بھون تالاب تلو میں محکمہ زراعت نے ترقی پسند کسانوں کے اشتراک سے بغیر بیج کے کھیروں کی کرمشل پیداوار کو لانچ کرنے کے لئے ایک پروگرام کا اہتمام کیا ۔پروگرام کا افتتاح ناظم زراعت جموں پی ایس راٹھور نے جوائنٹ ڈائریکٹر زراعت انیل اروڑہ اور جموں خطہ کے ترقی پسند کسانوں کی موجودگی میں کیا۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میںناظم زراعت نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے کسانوں کی آمدنی دوگنا کرنے کے مقصد سے اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو اگریکلچر اینٹر پرینورشپ کی جانب کشش کرنے کیلئے ہائی ٹیک مہارت کو مقبول کرنے کی کاوشیں کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کسانوں سے بیرونی اور اعلی ٰقیمت کی سبزیوں کی پیداوار شروع کرنے کی تلقین کی،تاکہ سال بھر اچھی قیمت وصول ہو۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ گُذشتہ سال وزیر اعظم نے وزیر اعظم کے ترقیاتی پروجیکٹ کے تحت6000 مربع میٹر پر محکمہ زراعت پنجور اوربلاک مڑھ داب کرم دین میں تکنیکی گائیڈنس سے دو ہائی ٹیک شیڈ قائم کئے تھے۔اگریکلچر اکنامسٹ جموں کے کے شرما نے اس پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔انہوں نے مزید کہا کہ بغیر بیجوں کے کھیرے وٹامن اے، بی اور سی کا ایک اہم و سیلہ ہے۔ اس سے قبل چیف اگریکلچر افسر ایس کے لنگر نے شرکا کا خٰر مقدم کیا اور پروجیکٹ پر تفصیل پیش کی اور سرکار کی جانب سے سپانس شپ کی معاونت پیش کی۔