بھدرواہ+جموں //بھدرواہ میں سالانہ کیلاش یاترا شروع ہوگئی ۔اس یاترا کا اہتمام کورونا کے سلسلے میں کئے گئے احتیاطی اقدامات کے ساتھ کیاگیاہے ۔کیلاش یاترا کی چھڑی مبارک کیلاش کنڈ سے روانہ ہوئی ۔مذہبی نعروں کے ساتھ یہ یاترا بھدرواہ قصبہ سے گزری جس دوران اے ایس پی راج سنگھ گوریہ ، ایس ڈی پی او عادل ریشو،ایس ایچ او سریش گوتم ،تحصیل افسران،صدر سناتن دھرم سبھا وریندر رازدان اور دیگر لوگ بھی اس موقعہ پر موجو دتھے ۔نالٹھی کے مقام پر رات کا قیام کرنے کے بعد یہ یاتراکیلاش کنڈ پہنچے گی جہاں عقیدتمند اپنی عقیدتوں کا اظہار کرنے کے بعد 18اگست کوواپس بھدرواہ روانہ ہوں گے۔ادھرماتاویشنو دیوی شرائن کیلئے یاتریوں کی آمد کا سلسلہ شرو ع ہوگیاہے ۔ کورونا وائرس کی وجہ سے یاتریوں کو ویشنو دیوی آنے کی اجازت نہیں دی تاہم اب حکام نے یہ سلسلہ دوبارہ بحال کرنے کا سلسلہ شروع کیاہے ۔ویشنو دیوی کے دروازے صبح 6بجے کھول دیئے گئے اور چیف ایگزیکٹو افسر ماتاویشنو دیوی شرائن بورڈ رمیش کمار نے یاتریوں کی حفاظت کیلئے تمام تر انتظامات کا جائزہ لیا۔ویشنو دیوی یاتریوں کو 18مارچ کوکورونا کی وباپھیل جانے پرروک دیاگیاتھا۔رمیش کمار نے بتایا’’18مارچ کو یاترا کا سلسلہ روک دیاگیاتھا۔