جموں//جموں ریلوے سٹیشن پر جمعرارت کو اُس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایک بیگ سے بارودی مواد برآمد ہوا۔ پولیس نے بیگ کو ضبط کرکے مواد کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق جموںکے ریلوے سٹیشن پر ایک بڑے حادثے کو ٹال دیا گیا ایک پولیس اہلکار کے مطابق، جمعرات کو جموں و کشمیر میں جموں ریلوے اسٹیشن کے ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب سے برآمد ہونے والے مشتبہ بیگ میں دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جی آر پی عارف ریشو نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے 18 ڈیٹونیٹر اور کچھ تاریں برآمد ہوئی ہیں۔واقعے کے کچھ دیر بعد ڈاگ اسکواڈ اور بم ڈسپوزل ٹیم تحقیقات کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ہم نے جموں ریلوے اسٹیشن پر ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب ایک بیگ برآمد کیا۔ بیگ سے 2 ڈبوں میں پیک دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔ 18 ڈیٹونیٹرز اور کچھ تاریں برآمد کی گئیں۔ باکس میں تقریباً 500 گرام موم کی قسم کا مواد پیک کیا گیا تھا۔ مواد ضبط کر لیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایس ایس پی جموں نے بتایا کہ پولیس کی ٹیم وہاں موجود ہے ابھی تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے البتہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے اس بات کا پتہ لگایا جارہا ہے کہ یہ بیگ کس شخص نے وہاں رکھا تھا۔