راجوری//جموں راجوری شاہراہ پر سندر بنی کے سیوٹ علاقہ میں ایک مسافر بردارتویرا گاڑی اور جے سی بی مشین باہم ٹکرا گئیں جس کے نتیجہ میں7افراد زخمی ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق، حادثہ شام 04:30 بجے اس وقت ہواجب تویرگاڑی زیر نمبر JKO2BD-9174مخالف سمت سے آنے والی اے جے سی بی کے ساتھ ٹکرا گئی۔ زخمیوں میں ٹویرا ڈرائیور دلجیت سنگھ ولد سکھوندر سنگھ ساکن سمبل کیمپ جموں ،محمد فاروق ساکن ڈلہوزی ہماچل پردیش ، محمد رشید ، اختر احمد ، ممتاز احمد ، تنویر حسین ساکنان پونچھ اور راکیش کمار ساکن ہماچل پردیش شامل ہیں۔زخمیوںسندربنی کے سب ضلع ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔