جموں//گورنر ستیہ پال ملک کو یہاں راج بھون میں یونیورسٹی آف جموں کے شعبہ سوشالوجی کی سربراہ پروفیسر ابھا چوہان نے ایک کتاب ’’ جموں اینڈ کشمیر ۔ ایسیز اِن سوسائٹی ، کلچر اینڈ پالیٹکس ‘‘ پیش کی ۔گورنر نے پروفیسر چوہان کی اُن کاوشوں کو سراہا جن کے تحت اُنہوں نے اِس کتاب کی اِدارت کی اور اُن کے روشن مستقبل کے لئے دعا کی