بھدرواہ // ریاست کے دور افتادہ علاقوں میں مقامی لوگوں کی مدد کے لئے فوج نے اپنی انتھک کوششیں جاری رکھتے ہوئے ضلع رام بن کے جمسلان کے رہائش پذیر لوگوں کے طبی مشکلات کم کرنے کے لئے ایک کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔ فوجی ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کی ٹیم نے کیمپ میں 300سے زائد مریضوں کا معا ئینہ کیا گیا جن میں مرد ،خواتین اور بچے شامل تھے۔کیمپ میں غریبوں اور ضرورتمند مریضوں میں مفت ادویات بھی تقسیم کئے گئے ۔ جمسلان کے سرپنچ نے اس موقعہ پر کہا کہ موضع کے لوگوں کو بنیادی طبی خدمات کیلئے گھنٹوں سفر کرنا پڑتا تھا ۔انہوں نے فوج کی جانب سے یہ نیک کام انجام دینے پر فوج کی ستائش کی ا ور کہا کہ اس کیمپ سے عوام کو اپنے گھروں کے پاس ہی طبی سہولیات میسر ہوئیں ۔طبی ٹیم نے اس موقعہ پر لوگوں میں مختلف بیماریوں اور اچھی صحت قائم رکھنے میں بیداری بھی پیدا کی۔