جموں//محکمہ جل شکتی کے یومیہ اجرت والے ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے SRO-64 کے تحت ریگولرائزیشن پالیسی کے نفاذ کا مطالبہ کیا۔جموں و کشمیر پی ایچ ای یونائیٹڈ فرنٹ کے بینر تلے ایک احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے دیرینہ مطالبات کے حق میں جموں میں دیہاڑی داروں کی ہڑتال 126ویں دن میں داخل ہوگئی۔مظاہرین نے الزام لگایا کہ حکومت نے انہیں ریگولرائز کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن یہ مسئلہ برسوں تک لٹکا رہا۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے کئی دہائیوں تک ان کی خدمات کو بروئے کار لایا لیکن وہ یومیہ اجرت والوں کے مستقبل کے بارے میں غیر فیصلہ کن رہے جنہیں ریگولرائز کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔