ٹنگمرگ //دھوبی ون کنزر میں فوٹو سٹیٹ دوکان پر پولیس نے چھاپہ مارکارروائی کے دوران جعلی شناختی کارڈ بنانے کے الزام میں فوٹو سٹیٹ دوکان کے مالک کو گرفتار کرلیا۔جعلی شناختی کارڈ بنانے میں استعمال ہونے والا کمپوٹربھی ضبط کیا گیا۔ کنزر پولیس نے ایک مصدقہ اطلاع پر دھوبی ون کنزر میں فوٹو سٹیٹ دوکان بنام سپیڈ پرنٹ پر چھاپہ مارکر جاوید احمد ملک ساکن برزلہ دھوبی ون کو گرفتار کرلیا۔بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ شخص فوٹو سٹیٹ دوکان کی آڑ میں مختلف سرکاری محکموں کے جعلی شاختی کارڈ بنانے کا کاروبار کرتا تھا۔ پولیس نے کمپیوٹر ضبط کرکے ایک کیس زیر نمبر 21 / 2021 زیر دفعہ 420/467درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔