جموں//نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر دویندرسنگھ رانانے جسمانی طورمعذور افراد کی باوقارزندگی کے سلسلے میں ان کیلئے مربوط سکیموں، انہیں مواقعے اورروزگارفراہم کرنے کی ضرورت پرزوردیاہے ۔یہ سماج بالعموم اورحکومت بالخصوص کی ذمہ داری بنتی ہے کہ معذورافراد کوروزگارفراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے ۔دویندرسنگھ رانانے ان خیالات کااظہار نگروٹہ اسمبلی حلقہ میں جسمانی طورناخیزتین خواتین میںسکوٹیاں تقسیم کرنے کے موقعہ پر کیا۔یہ سکوٹیاں حلقہ ترقیاتی فنڈزمیں سے عطاکی گئی ہیں اوران سکوٹیوں کی تقسیم سے نگروٹہ اسمبلی حلقہ میں معذورافرادمیں تقسیم کی گئی سکوٹیوں کی تعدادبڑھ کر23ہوگئی ہے۔ایم ایل ایل نگروٹہ نے کہاکہ معذورافرادکو کیرئیرمیں آگے بڑھنے کیلئے کارپوریٹ سیکٹرمیں بھی روزگارکے مواقعے فراہم کیے جانے چاہیئے۔انہوں نے کہاکہ معذورافرادبھی بے شمارصلاحیتوں سے مال مال ہوتے ہیں اوران کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے ۔انہوں نے کہاکہ معذورافراد کاحوصلہ بڑھاکرمجھے اطمینان قلب ہوتاہے ۔انہوں نے کہاکہ کچھ دن پہلے مجھے اس وقت خوشی ہوئی جب نابینابچوں نے کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے ہنرکامظاہرہ کیااوربے شمارنوجوانوں کیلئے تحریک کاذریعہ بنے۔انہوں نے کہاکہ سماج کومضبوط بنانے کیلئے ایک بھی قدم کافی اہمیت رکھتاہے۔انہوں نے کہاکہ معذورہوناکوئی غلط نہیں ہے بلکہ اسے آگے بڑھنے کیلئے ہم سب کواس کاتعاون کرناچاہیئے۔ انہوں نے کہاکہ معذورافراد کے ہنرکامظاہرہ سماج کی ترقی کیلئے کافی سودمندثابت ہوتاہے۔ انہوں نے کہاکہ اگراللہ تعالیٰ کسیکوکسی جسمانی اعضاسے محروم رکھتاہے تواسے ایسی صلاحیتیں بھی عطاکرتاہے جواسے سب سے منفردبناتی ہیں۔اس موقعہ پررانا نے معذروافرادکوہمت وحوصلے کیلئے داد دی اورکہاکہ وہ معذوروں کیلئے شروع کی گئی سکیموں کافائدہ اٹھاکر بااختیاربنیں۔اس موقعہ پر ایم ایل اے ہوم شالی بُگ کشمیرعبدالمجیدلارمی اورضلع سوشل ویلفیئر افسرآرایس جموال کے علاوہ دیگرمعززین بشمول سوم ناتھ کھجوریہ ،سابق سرپنچ رامیشوردت، چوہدری رحمت علی ،تھوڑورام ، جوگندرلال،ممتازاحمد، حمید ،درشن لال ودیگران بھی موجودتھے۔