یو این آئی
نئی دہلی//جاپان کے ممتاز مالیاتی ادارے ایم یو ایف جی بینک نے ہندوستان کی معروف نان بینکنگ فائنانشل کمپنی(این بی ایف سی)شری رام فنانس لمیٹڈ (ایس ایف ایل)میں 39,618کروڑ روپے (تقریباً 4.4بلین ڈالر)کی خطیر سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھارت کے مالیاتی خدمات کے شعبے میں اب تک کی سب سے بڑی غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی)ہے۔ شری رام فنانس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے آج ہونے والے اجلاس میں اس معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔ اس سرمایہ کاری کے ذریعے ایم یو ایف جی بینک، شری رام فنانس میں 20 فیصد حصص حاصل کرے گا۔یہ سرمایہ کاری ‘ترجیحی حصص’ کے ذریعے کی جائے گی۔اس اقدام کا مقصد کمپنی کے کیپیٹل بیس کو مضبوط بنانا اور اس کی ترقی کی رفتار کو تیز کرنا ہے۔یہ لین دین ہندوستانی مالیاتی صنعت کے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ یہ ب ہندوستان کے قرضہ جات) اور مالیاتی خدمات کے شعبے کے مستقبل پر عالمی اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔اس شراکت داری سے ٹیکنالوجی، جدت طرازی اور کسٹمر انگیجمنٹ میں نئے مواقع پیدا ہوں گے۔