عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//وزیر برائے زرعی پیداوار، دیہی ترقی و پنچایتی راج، اِمدادِ باہمی اور الیکشن محکمہ جات جاوید احمد ڈار نے کل گلمرگ کنونشن سینٹر کا دورہ کیا اور وہاں دستیاب سہولیات کا تفصیلی معائینہ کیا۔اْنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ مختلف محکموں کے درمیان بہتر تال میل قائم رکھا جائے تاکہ دْنیا کے مشہور سیاحتی مقام پر دستیاب سہولیات اور خدمات کے بارے میں سیاحوں کو اچھی طرح آگاہ کیا جا سکے۔
اْنہوں نے کہا، ”گلمرگ نہ صرف کشمیر کی قدرتی خوبصورتی کی علامت ہے بلکہ خطے کی سیاحتی معیشت کا ایک کلیدی محرک بھی ہے۔ اِس تاریخی مقام پر آنے والے سیاحوں کے لئے عالمی معیار کی سہولیات اور مؤثر سرخدمات یقینی بنانا ناگزیر ہے۔جاویڈ ڈار نے گلمرگ کی ماحولیاتی اور قدرتی خوبصورتی کو برقرار رکھتے ہوئے مہمان نوازی اور بنیادی ڈھانچے کے اعلیٰ معیار کو قائم رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ وزیر موصوف کے ہمراہ رْکن اسمبلی گلمرگ فاروق احمد شاہ اور ممبر اسمبلی بارہمولہ جاوید حسن بیگ بھی تھے۔اس دوران جاوید احمد ڈار نے کل سول سیکرٹریٹ سری نگر میں عوامی شکایات کی ایک تفصیلی سماعت کی اور اْنہوں نے مختلف وفود اور اَفراد سے ملاقات کی اور اْن کے مسائل و مطالبات کوبغورسْنا۔کشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے بڑھئی کاایک اور وفد نے وزیر موصوف سے مطالبہ کیا کہ انہیں بھی محکمہ محنت جموں و کشمیر کے تحت رجسٹرڈ تعمیراتی مزدوروں کی طرز پر فلاحی سکیموں اور سہولیات سے مستفید کیا جائے۔ وفد نے کمیونٹی کے لئے زیادہ سماجی تحفظ اور اِدارہ جاتی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔متعدد اَفراد نے سول کاموں کی عمل آوری، شیڈز اور بند والوں کی تعمیر سے متعلق مسائل بھی ا?ٹھائے، جبکہ پردھان منتری آواس یوجناگرامین (PMAY?G) اور دیگر ترقیاتی اسکیموں کے تحت زیر التوا ادائیگیوں کی اجرائی کا مطالبہ بھی کیا۔متعدد اَفراد نے پردھان منتری آواس یوجنا گرامین (پی ایم اے وائی۔ جی) اور دیگر ترقیاتی سکیموں کے تحت زیر اِلتوا? اَدائیگیوں کو جاری کرنے کے علاوہ سول کاموں، شیڈوں اور بند دیواروں کی تعمیر سے متعلق مسائل بھی اْٹھائے۔وزیر جاوید ڈار نے سماعت کے دوران پیش کئے گئے مسائل کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اَفسران کو موقعے پر ہی ہدایات جاری کیں کہ حقیقی شکایات کا جلد از جلد ازالہ یقینی بنایا جائے۔