سرنکوٹ+راجوری//سرنکوٹ ،راجوری اور نوشہرہ میں رونما ہوئے تین سڑک حادثات میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے دو شدید زخمیوں کو سرینگر اور جموں کے ہسپتالوں میں منتقل کیاگیاہے ۔سرنکوٹ میں ایک مسافر بس اور موٹرسائیکل میں ٹکرائو ہوجانے کے نتیجہ میں دو نوجوان شدید زخمی ہوئے ہیں ۔بس زیر نمبرJKO2AW 6457جموں سے پونچھ جاتے ہوئے پوٹھہ بائی پاس کے مقام پرمخالف سمت سے آرہے موٹرسائیکل زیر نمبرJK12 -5731سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل پر سوار دونوں نوجوان بری طرح سے زخمی ہوئے ہیں جن کی شناخت عابدحسین ولد صفدر حسین شاہ ساکن پوٹھہ سرنکوٹ اور شبیر احمد ولد کالو خان ساکن پوٹھہ بیلہ کے طور پر ہوئی ہے ۔دونوں زخمیوں کو فوری طور پر سب ضلع ہسپتال سرنکوٹ منتقل کیاگیاجہاں سے ان میں سے ایک کو سرینگر اور دوسرے کو جموں ریفر کردیاگیاہے ۔دریں اثناء راجوری کے ضلع ہسپتال کے نزدیک کھیورہ علاقے میں سکارپیو گاڑی نے چودہ سالہ لڑکے کو ٹکر ماردی جس سے وہ زخمی ہواہے ۔کھیورہ کا رہنے والا صادق احمد سڑک پر چل رہاتھا جس دوران سکارپیو گاڑی نے اسے ٹکر ماردی جس سے وہ شدید زخمی ہوا۔اسے فوری طور پر اٹھاکر ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں اسکا علاج کیاجارہاہے ۔ وہیں پولیس نے سکارپیو کے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے ۔ایک تیسرے حادثے میں نوشہرہ کے کمیلا گائوں میں گاڑی کاڈرائیور اور ایک طالبعلم زخمی ہوئے ہیں ۔پولیس ذرائع کے مطابق پرائیویٹ سکول بس زیر نمبرJK11 5227طلباء کو لینے کوٹ گائوں کی طرف جارہی تھی جو کمیلا کے مقام پر صبح آٹھ بجے حادثے کاشکار ہوئی جس کے نتیجہ میں ڈرائیور عبدالمجید ولد شیر عالم ساکن اندروٹھ اور چھٹی جماعت کا طالبعلم محمد آصف ولد لعل حسین ساکن کمیلا زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج کیلئے ہسپتال منتقل کیاگیا۔