یواین آئی
نئی دہلی//چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے فوجی قیادت کو جنگ کی بدلتی ہوئی نوعیت کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور تینوں فوجوں کے درمیان تال میل کو اہم قرار دیا ہے۔جنرل چوہان ویلنگٹن کے ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج میں ہندوستانی مسلح افواج کی مستقبل کی قیادت سے خطاب کررہے تھے۔انھوں نے ابھرتے ہوئے سیکورٹی چیلنجوں کے پس منظر میں ہندوستانی فوج میں کی گئی اہم اصلاحات پر زور دیا۔ کمانڈنٹ نے چیف ڈیفنس آفیسر کو کالج میں جاری تربیتی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ جنرل چوہان نے تربیت کے دوران مشترکہ مہارتوں اور فوج کے درمیان رابطوں کو فروغ دینے پر زور دیا۔کالج میں اس وقت 79 واں اسٹاف کورس جاری ہے۔ یہ کورس 45 ہفتوں کا ہے۔ موجودہ کورس 476 طلبا افسران پر مشتمل ہے جن میں 26 دوست بیرونی ممالک کے 36 طلبا شامل ہیں۔ پہلی بار اس کورس میں آٹھ خواتین افسران بھی حصہ لے رہی ہیں۔