عارف بلوچ
ڈورو// اننت ناگ ضلع میں بدھ کے روز نیم فوجی دستوں( سی آر پی ایف) کے کیمپ میں ایک تیندوا گھس گیا اوراس کے حملے میں سی آر پی ایف کا ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔انہوں نے بتایا کہ تیندوا ویری ناگ کے کپرن علاقے میں سی آر پی ایف کیمپ میں اس وقت گھس گیا جب اہلکار ناشتہ کر رہے تھے۔حکام نے بتایا کہ تیندوے نے قریبی جنگل میں بھاگنے سے پہلے ایک اہلکار پر حملہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ زخمی جوان کو قریبی ہسپتال لے جایا گیا۔