عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//ڈائریکٹر زراعت کشمیر سرتاج احمد شاہ نے منگل کوصلاحیت سازی کے دو روزہ ورکشاپ کا افتتاح کیا جس میں’تیل کے بیجوں میں پیداواری صلاحیتوں کو محسوس کرنے کیلئے پیچیدگیوں کو دور کرنے‘پر بات چیت ہوئی ۔ ورکشاپ کا اہتمام سکاسٹ نے زراعت اور کسانوں کی بہبود کے محکمہ کے اشتراک سے کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر زراعت نے کہا کہ اس طرح کے ورکشاپوں کا بنیادی مقصد کشمیر کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے افسران کو نچلی سطح پر پروجیکٹ “پروموشن آف آئل سیڈز پروجیکٹ” کے موثر اور کامیاب نفاذ کے لیے تربیت دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسران کو خطے کے مختلف علاقوں میں تیل کے بیجوں کی فصلوں کے امکانات کی نشاندہی کرنے /تلاش کرنے کے لیے حل، طریقہ کار کو ہموار کرنے اور حکمت عملی کی تیاری فراہم کی جاتی ہے۔انہوں نے مطلوبہ اثر حاصل کرنے میں اس طرح کے ورکشاپ کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کو کامیابی کے ساتھ انجام دینے کیلئے افسران کو ضروری علم اور مہارت سے آراستہ کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔