عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//گلمرگ میںتیسری سنو سکائے چیمپئن شپ کاآغاز 10 فروری سے 14 فروری 2026 تک کیا جا رہا ہے۔سکائے فیڈریشن آف انڈیا کے اہتمام سے قومی سطح کی چیمپئن شپ کشمیر کے قدیم مارشل آرٹ اسکائے (Sqay) کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا ایک منفرد موقع فراہم کرے گی۔ برف پوش گلمرگ میں منعقد ہونے والی یہ چیمپئن شپ کھیلوں اور ثقافت کے حسین امتزاج کی عکاس ہوگی۔چیمپئن شپ میں ملک بھر سے کھلاڑی شرکت کریں گے اور مقابلے6میںایونٹس انفرادی مقابلہ بوائز ،ڈبلزگرلز ڈبلزبوائز اینڈ گرلز ،مکس ڈبلزمکس ٹیم ایونٹ شامل ہیں ۔ہر ٹیم 5 کھلاڑیوں اور 1 کوچ پر مشتمل ہوگی، جبکہ ٹیم کی تشکیل ایک ہی ریاست سے 2+3 کھلاڑیوں کے اصول کے تحت کی جائے گی۔سکائے فیڈریشن آف انڈیا کا مقصد اس چیمپئن شپ کے ذریعے نہ صرف سکائے مارشل آرٹ کو قومی و بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانا ہے بلکہ نوجوان نسل کو صحت مند سرگرمیوں اور اپنی ثقافتی وراثت سے جوڑنا بھی ہے۔اس سلسلے میںمزید تفصیلات، رجسٹریشن اور شیڈول کے بارے میں معلومات جلد فراہم کی جائیں گی۔