تھنہ منڈی میں بھائی کی جگہ امتحان دینے کا واقع معاملہ سامنے آنے کے بعد کیس درج ،کارروائی شروع:پولیس

سمت بھارگو
راجوری//راجوری کے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول پلانگڑھ میں بورڈ کے امتحانی مرکز میں تعینات امتحانی عملے کو اس وقت (بہروپیا)بھائی کی جگہ امتحان دینے والے کا پتہ چلا چلا جب ایک لڑکا اصل امیدوار کی جگہ پیپر میں حاضر ہوتا پایا گیا۔تھنہ منڈی پولیس نے امتحانی عملے کی شکایت پر باضابطہ مقدمہ درج کرکے اس معاملے میں قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔حکام کے مطابق تھنہ منڈی سب ڈویژن کے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول پلا نگڑھ میں قائم امتحانی سنٹر 185029 میں دسویں جماعت کا بورڈ امتحان جاری تھا کہ امتحانی عملے نے چیکنگ کی تو ایک امیدوار مشکوک پایا گیا۔جانچ پڑتال کے بعد امتحان میں بیٹھا لڑکا اصل امیدوار سے مختلف پایا گیا جو کہ نقالی کا معاملہ تھا جس کے بعد معاملہ اعلیٰ حکام کے پاس اٹھایا گیا۔امتحانی ڈیوٹی کے عملے کی جانب سے پولیس کے سامنے باقاعدہ شکایت درج کرائی گئی ہے اور اعلیٰ حکام کے سامنے رپورٹ پیش کر دی گئی ہے۔ تحصیلدار تھانہ منڈی سید ساحل علی نے بتایا کہ پرچہ دینے والا لڑکا مبینہ طور پر حقیقی امیدوار کا بھائی ہے اور امتحانی عملے نے نقالی کی اس کوشش کا پتہ چلا ہے۔انہوں نے کہا کہ امتحانی مرکز کے سپرنٹنڈنٹ نے ایف آئی آر کے اندراج کے لئے شکایت درج کرائی ہے۔دوسری جانب پولیس نے قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور تھانہ تھنہ منڈی میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ایف آئی آر 23/2023 میں سیکشن 419، 420 آئی پی سی کے تحت تھانہ تھنہ منڈی میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے جب ایک لڑکا (نام ظاہر نہیں کیا گیا) حقیقی امیدوار کی جگہ ظاہر ہوتا پایا گیا۔سب ڈویژنل پولیس آفیسر تھنہ منڈی، ڈی وائی ایس پی امتیاز احمد نے بتایا کہ اس معاملے میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جن میں اصل امیدوار اور وہ جو امتحان میں بیٹھا پایا گیا تھا۔ایس ڈی پی او نے بتایا کہ جو امیدوار پیپر میں بیٹھا پایا گیا وہ نابالغ ہے جس کے بعد متعلقہ نوعمر قوانین کے مطابق قانونی کارروائی کی گئی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔