تڑواں بچوں نے پیدا ہوتے ہی عالمی ریکارڈبنائے

لندن//انگلینڈ کے شہر برسٹل میں تڑواں بچوں کی پیدائش نے گینز ورلڈ ریکارڈ کے 2 اعزاز اپنے نام کرلیے۔عالمی میڈیا کے مطابق انگلینڈ میں صرف 22 ہفتے اور پانچ دن کے عرصے میں پیدا ہونے والے تڑواں بچوں کو دو گنیز ورلڈ ریکارڈ سے نوازا گیا ہے جن کے نام پیٹن جین، روبی روز، اور پورشا مے ہاپکنز ہیں۔حیرت انگیز طور پر تینوں بچوں کا وزن کْل ملا کے 1,284 گرام تھا جس پر انہیں ایک عالمی ریکارڈ سب سے ہلکے وزن کے تڑواں بچوں کا ملا ہے جبکہ دوسرا ریکارڈ قلیل ترین مدت میں قبل از وقت پیدائش کا ہے۔روبی روز کی پیدائش صبح 10.21 بجے ہوئی جس کا وزن اْس وقت 467 گرام تھا جبکہ پیٹن جین اور پورشا-مے تقریباً دو گھنٹے بعد بالترتیب 12.01 بجے اور 12.02 بجے سی سیکشن کے ذریعے پیدا ہوئے جن کا وزن بالترتیب 402 گرام اور 415 گرام تھا۔