جموں کشمیرریزروڈکیٹاگریزایمپاورمنٹ الائنس نے حکومت سے ریاست میں آئین ہندکی دفعہ 16(4)،اے اوربی کی توسیع کامطالبہ کرتے ہوئے انتباہ دیاہے کہ اگراگلے دوہفتوں کے اندرریزرویشن اِن پرموشن کوبحال نہ کیاگیاتوپسماندہ طبقوں کی کنفیڈریشن کے پاس حقوق حاصل کرنے کیلئے ایجی ٹیشن شروع کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہے گا۔یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جموں کشمیرریزروڈکیٹاگریزایمپاورمنٹ الائنس کے لیڈراورسینئرنائب صدر آل انڈیا بھگت مہاسبھابودھراج بھگت نے کہاکہ ریاستی حکومت عدالت عظمیٰ کے حکم امتناعی کونظراندازکررہی ہے جوکہ باعث افسوس ہے۔انہوں نے ریاستی گورنرسے اس معاملے میں مداخلت کامطالبہ کیااورکہاکہ اگرحکومت نے اگلے دوہفتوں میںپسماندہ طبقوں کے ملازمین کی ترقیوں میںریزرویشن بحال نہ کی گئی توبڑے پیمانے پراحتجاجی تحریک شروع کی جائے گی اورپسماندہ طبقوں کے لاکھوں ملازمین سڑکوں پرآکرشہرکوجام کردیں گے۔اس دوران آئین ہندکی 77،81اور85ویں ترامیم کوجموں وکشمیرمیں لاگوکرنے کابھی مطالبہ کیا۔اس دوران میڈیاسے شام لال باسن صدردلت چیتن منچ نے کہاکہ سابقہ اورموجودہ حکومت پسماندہ طبقوں کے مفادات کاتحفظ کرنے میں ناکام رہی ہیں۔