سید اعجاز
ترال//ترال کے کئی دیہات میں مواصلاتی ٹاورنہ ہونے کے نتیجے میں آبادی کوگوناگوں مشکلات درپیش ہیں۔جموںو کشمیر گوجر بکروال کانفرنس کے جنرل سیکریٹری چودھری محمد یاسین پسوال نے بتایا گوجر بستی گلشن پورہ،برن پرگری ،ناگہ بل ترال ،پرون گام ،حاجن ستورہ کے علاوہ دیگر کئی علاقوں میں کسی بھی کمپنی کا کوئی ٹاور تا حال نہیں لگا ہے جس کہ وجہ سے لوگوں کو اس دور میں بھی موبائل یا انٹرنیٹ کا کوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا ہے ۔لوگوں نے بتایا انہیں کئی بار بتایا گیا ہے کہ ان علاقوں کے لئے ٹاور منظور ہوئے لیکن کسی بھی علاقے میں کوئی ٹاور نہیں لگا ہے ۔مذکورہ علاقوں کے لوگوں نے بتایا حال ہی میں مرکزی سرکار نے جموں و کشمیر میں8سو کے قریب نئے ٹاور لگانے کا اعلان کیا ہے ۔انہوں نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ ترال میں مواصلاتی نظام کے گائوں دیہات میں ٹاور لگائے جائیں ۔
ترال کے کئی دیہات میں مواصلاتی سہولیات ندارد | کسی بھی کمپنی نے ان گائوں میں ٹاور نصب نہیں کئے