سید اعجاز
ترال// ترال کے چند علاقوںکے جنگلات میں گزشتہ دو روزآگ نمودار ہوئی ہے جس نے وسیع جنگلات علاقے کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے ۔اس دور نمودار ہونے کے ساتھ ہی محکمہ کے اہلکار اورعام لوگ آگ بجھانے میں مصروف ہوئے اور اسے مزید پھیلنے سے روکا ۔مقامی لوگوں کے مطابق ترال کے شکار گاہ علاقے کے جنگلات میں پیر کے روز آگ اچانک نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً وسیع علاقے کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے ۔
محکمہ نے بتایا آگ نمودار ہونے کے حوالے سے اطلاع موصول ہونے کے فوراً بعد انہوں نے محکمہ کے اہلکاروں کو جنگل میں روانہ کیا جنہوں نے آگ کو مزید پھیلنے سے روکا اور کافی مشقت کے بعد آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا گیا ۔ادھر شاجن لرگام نامی جنگلات میں آگ برابر جاری ہے جس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے محکمہ کے اہلکار اور عام لوگ مصروف ہے ۔ادھر گلشن پورہ کے جنگلات میں بھی گزشتہ رات آگ نمو دار ہونے کی اطلاع موصول ہوئی جس پر فوری طور قابو پا لیا گیا ہے ۔ وادی کشمیر میں مسلسل خشک سالی کے نتیجے میں جنگلات میں گزشتہ چند سال سے آگ لگنا معمول بن گیا ہے جس پر لوگوں میں تشویش پایا جاتا ہے ۔