ترال//جنوبی کشمیر کے قریب ایک سو گائوں دیہات سے تعلق رکھنے والے 25ہزار کے قریب نوجوانوں کیلئے بجونی کے مقام پر کروڑوں روپے کی رقم سے ایک انڈور اسٹیڈیم تعمیر کیا گیا ہے جس کا تعمیری کام حال ہی میں مکمل کیا گیا ہے۔اس حوالے سے گزشتہ روز پلوامہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی جہاں مرکزی وزیز یر نشتھ پر مانک اس اسٹیڈیم کا ای افتتاح کیا ہے ۔انڈور اسٹیڈم کاکام مکمل ہونے اور کھلاڑیوں کے لئے وقف کرنے پر مختلف انڈور کھیلوں کے کھلاڑیوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے سرکار اور متعلقہ محکمے کا شکریہ ادا کیا ہے۔ریاض احمد نامی ایک نوجوان نے بتایا ترال میں انڈور اسٹیڈیم نہ ہونے کی وجہ سے سب ضلع کے سینکڑوں کھلاڑیوں کو سرینگریا وادی کشمیر کے دیگر اضلاع کا رخ کرنا پڑ تا تھا۔