ترال میں ہائیڈ اوٹ تباہ | 4ملی ٹینٹ معاونین گرفتار، اسلحہ بر آمد

سید اعجاز
ترال // پولیس نے کہا ہے کہ انہوں نے لشکر طیبہ سے منسلک چار ملی ٹینٹوں کے معاونین کو گرفتار کیا اور اونتی پورہ کے جنگلات میں ان کے ٹھکانے کو تباہ کر دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملی ٹینٹوں کے ٹھکانے سے اشتعال انگیز مواد برآمد ہوا اور انکے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ یہ آپریشن جموں و کشمیر پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔کشمیر زون پولیس نے ٹویٹ کیا، “پولیس نے سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر اونتی پورہ کے ہافو ناگین پورہ جنگلات میں ملی ٹینٹوں کے ٹھکانے کا پردہ فاش کیا اور اسے تباہ کر دیا۔ 4ملی ٹینٹوں کو حراست میں لیا گیا جولشکر طیبہ سے منسلک تھے۔مجرم مواد اور دیگر اشیاء برآمد کرلیا گیا۔