یو این آئی
بیجنگ//تبت کے تبت کے ایک پہاڑ کی چوٹی کو 50 سے زائد کوہ پیما سر کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اسی دوران برفانی تودا گر پڑا جس کی زد میں ا?کر دو افراد ہلاک اور دو لاپتا ہوگئے۔لاپتا ہونے والوں میں امریکی کوہ پیما گینا ماری اور ان کے نیپالی گائیڈ شامل ہیں۔ یہ حادثہ دنیا کی 14 ویں بلند ترین چوٹی کی 7,600 سے 8,000 میٹر کی بلندی پر پیش آیا۔امدادی کاموں کے دوران ایک کوہ پیما اور ان کے نیپالی گائیڈ کی لاشوں کا سراغ مل گیا تاہم لاپتا کوہ پیما اور ان کے گائیڈ کی تلاش کا کام جاری ہے لیکن موسم کی خرابی رکاوٹ بن رہی ہے۔یاد رہے کہ اکتوبر کوہ پیماو?ں کے لیے چوٹی کو سر کرنے کا سب سے بہترین مہینہ ہوتا ہے جس میں وہ قدرے ا?سانی سے اس مشکل ہدف کو عبور کرلیتے ہیں اور اس ماہ حادثات بھی نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں۔تاہم موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث اکتوبر کا مہینہ بھی ان پہاڑوں پر غیر یقینی صورت حال سے دوچار ہے اور موسم کی غیر متوقع خرابی جان لیوا ثابت ہورہی ہے۔