سرنکوٹ //ڈاک بنگلہ سرنکوٹ میں ایم ایس انڈین گیس ایجنسی کی جانب سے پردھان منتری اجالا یوجنا اسکیم کے تحت بی پی ایل زمرے کے افرادمیں رسوئی گیس کے کنکشن تقسیم کئے گئے۔اس موقعہ پر ایس ڈی ایم سرنکوٹ رشید کوہلی کے علاوہ ایس ڈی پی او سرنکوٹ اصغر علی ملک، ایس ایچ او سرنکوٹ انظر میر، ٹی ایس او بفلیاز اور ٹی ایس او سرنکوٹ بھی موجود تھے۔اس دوران سو کے قریب بی پی ایل زمرے میں شامل افراد کو پردھان منتری اجالا یوجنا اسکیم کے تحت رسوئی گیس تقسیم اور لوگوں کو اس اسکیم کے متعلق مزید جانکاری بھی فراہم کی گئی اور لوگوں کو گیس ایجنسی سے بھر پور مستفید ہونے کے لئے بھی کہا گیا۔اس موقعہ پر ایجنسی کے مالک سہیل سرور نے لوگوں کو اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ انہیں چوبیس گھنٹے گیس کی سہولت دستیاب کرائی جائے گی اور کہا کہ دوردراز علاقوں میں بھی گیس کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔پروگرام کے اختتام میں امتیاز خواجہ نے تحصیل انتظامیہ اور لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیاگیا جنہوں نے پروگرام میں شمولیت کی۔